سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)مقامی تحصیل بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے آزاد گروپ کے امیدوار چوہدری حسن جاوید چٹھہ نے کہا کہ 14جنوری کا سورج میری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، وکلاء کی عزت و تکریم اولین ترجیح ہو گی،کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے ،کامیابی کے بعد وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، کچہری میں لائبریری اور فی میل لائرز لاؤنج کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا ،مجھے پروفیشنل وکلائکی بھرپور حمایت حاصل ہے۔