شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزا ز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چوہدری شبیر عباس گجر ایڈووکیٹ، اصغر علی گجر ایڈووکیٹ، عثمان معراج گجر ایڈووکیٹ، چوہدری امجد گجر ایڈووکیٹ نے درجنوں ساتھیوں سمیت عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کی جیت کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر پرویز سلطان گجرایڈووکیٹ، رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ، احمد منور ایڈووکیٹ، سید سعید احمد رضا گیلانی ایڈووکیٹ، حسان الیاس گجر ایڈووکیٹ، امجد علی سلطانی و دیگر موجود تھے، شرکاء سے خطاب کرتے عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بار ایسوسی ایشن کو فعال کرنے اوروکلاء کی فلاح و بہبود کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا ہے فتح یاب ہو کر وکلاء کے درپیش مسائل کا ترجیح بنیادوں پر حل یقینی بنایا جائے گا۔
کامیاب ہو کر وکلاکے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا:عمر حیات بھٹی
Jan 10, 2023