ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) رانا امجد علی کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی ننکانہ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر احمد شاہ روڈ پر واقع گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کرنے کے علاوہ شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر چیف افسر میونسپل کمیٹی ننکانہ رائو انوار احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ میونسپل کمیٹی ننکانہ اپنے محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
میونسپل کمیٹی کا عملہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے:رانا امجد علی
Jan 10, 2023