نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے رہنمائوں چوہدری سخاوت علی ڈاگرا قاری الیاس شاہد ملک یوسف شہباز احمد اور انجمن تاجران کے رہنمائوں فاروق اعوان سیٹھ شاہد محمود وحید زرگر حاجی ارشد نے پریس کانفرنس کرتے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے مقامی تاجر عامر جمیل بٹ کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو دودن کا وقت دیا جاتا ہے کہ ڈاکوفوری گرفتار کرکے چھینی گئی رقم پانچ لاکھ 37ہزارواپس دلوائی جائے ورنہ تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں بند کر دیںگے چوہدری سخاوت علی ڈگرا کا کہنا تھا علاقہ نارنگ میں امن وامان کی صورت حال انتہائی ناقص ہو چکی اورپولیس کا کردار مایوس کن ہے ہم پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔