اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین ومعروف سیاسی رہنما علامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاہے کہ ملک میں آٹے کابحران حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،نام نہاد حکومت کی غلط پالیسیوں اور مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حالات یہاں تک پہنچ گے ہیں غریب خودکشیاں کر نے پر مجبور ہورہے ہیں،سیاست کی بجائے ریاست بچانے کی فکرکی جائے ۔تمام سیاسی جماعتیں معیشت کی بہتری پرمتفق ہوجائیں ملک وقوم کواس معاشی بحران سے نکالیں، ان خیالات کااظہارانہوںنے حاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،حاجی محمدشفیق انصاری،چوہدری شعیب گوندل ،ثنا اللہ ڈا ر،ا بو بکر قدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ محمدانس ظہیر،حافظ عبد ا لباسط،انعام الرحمن ودیگرشامل تھے ۔
آٹے کابحران حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، عبدالقدیرخاموش
Jan 10, 2023