اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی،نائب امیر اول مولا ناعبد القیو م حقانی،نائب امیر دوم مولا ناعبد الرز اق،نائب ا میر سوم مولانارشیداحمد درخواستی،سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی، مولانا رمضان علوی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری اللہ داد، مولانا ثنا ء اللہ غالب ، مولانا عبدالحفیظ محمدی، مولانا شبیر احمد کا شمیری،پرفیسر حافظ منیر احمد،امیر مولانا قاسم عبا سی ، مولانا قاری عثمان رمضان، سعید احمد اعوان، اور دیگر نے مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صا حبز اد ے ،پاکستان شریعت کونسل سندھ کے سرپرست اعلیٰ مولانا تنویر الحق تھانوی کے بڑے بھائی مولانا ا حترام الحق تھانوی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم ،دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو دینی و علمی حلقوں کیلئے عظیم نقصان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ مولانا احترام الحق تھانوی کی ساری زندگی دیار غیر میں علوم نبوت کے فروغ اور دینی جدوجہد میں گزری،ان کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی ،ان کا یوں رحلت کر جانا علمائے کرام اور دینی حلقوں کو سوگوار کر گیا ہے مولانا مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی لازوال جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔