اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فرانس کے ڈپٹی ایمبیسیڈر نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کاد ورہ کیا جہاں انہوں نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی وفد نے آئی جی اسلام آباد سے سکیورٹی کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی اور بہترین سکیورٹی اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد وفد نے سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کا بھی دورہ کیا جہاں سی پی او سیف سٹی نے وفد کو سیف سٹی کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کی کوریج کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیا جب کہ مختلف پرائیویٹ بلڈنگز ، ٹال پلازوں اور میٹروبس کو بھی سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے مزید اپ گریڈ یشن پر کام جاری ہے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ایمرجنسی سروسز کو بھی سیف سٹی میں ایک چھت تلے اکٹھا کیا گیا ہے۔
فرانسیسی نائب سفیر کااپنی پولیٹیکل ٹیم کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کاد ورہ
Jan 10, 2023