26 ویں ایشین ٹین پن باﺅلنگ  چیمپئن شپ آج شروع ہوگی 

Jan 10, 2023


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) 26 ویں ایشین ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ آج سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی۔چیمپئن شپ میں 6رکنی قومی ٹین پن باو¿لنگ ٹیم شرکت کرےگی۔ چھ رکنی قومی ٹیم میں علی سوریا، افضل اختر، شبیر لشکر والا، امجد محمود، عامر محمود اور اعجازالرحمان شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہانگ کانگ میں چیمپئن شپ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ چیمپئن شپ میں 19 ممالک کے دو سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 


چیمپئن شپ میں پانچ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹرئیس، ٹیم اور ماسٹرز کے مقابلے شامل ہیں اور چیمپیئن شپ 18 جنوری تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں