لاہور (سپورٹس رپورٹر)پہلا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 14جنوری سے 29جنوری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا جس میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور روانڈا، گروپ سی میں آئرلینڈ، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں،پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی۔، گرین شرٹس کو عروب شاہ لیڈ کریں گے، قومی انڈر 19ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 17جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 19جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔