لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹینس میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی اب ایونٹ میں شریک ہوسکیں گے،ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا مثبت ہونے کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، کھلاڑی اگر بہتر محسوس کرتے ہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں،کریگ ٹائلی نے کہا کہ کوویڈ 19کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جو لوگ طبیعیت میں بہتری محسوس نہیں کررہے ،انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے کھلاڑیوں اور 1200اسٹاف کو واضح کر دیا ہے کہ اگر طبیعت خراب ہے تو گھر رہیں، اس وقت ہمارے لیے صورتحال معمول کے مطابق ہے، اب یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کورونا مثبت کے بارے میں بتائیں،آسٹریلیا میں رواں سیزن میں کرکٹ میں بھی یہی پالیسی اپنائی گئی تھی۔
آسٹریلین اوپن ،کرونا سے متاثرکھلاڑی بھی شرکت کرسکیں گے
Jan 10, 2023