الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے فہرستوں کی حتمی شکل دینا شروع کردی 

Jan 10, 2023

ملتان (سپیشل رپورٹر) الیکشن کمشن آف پاکستان  ملتان ریجن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی میونسپل کارپوریشن ملتان کی یونین کونسلز کی تعداد میں  17 کا اضافہ متوقع ھے زرائع سے معلوم ہوا ہے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ملتان ریجن نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی یونین کونسلز کی حد بندی کا کام مکمل کر کے فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم ابھی تک آویزاں نہیں کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ  میونسپل کارپوریشن ملتان کی 68 یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 85 کیے جانے کی توقع  ہے انتخابی فہرستوں کو اعتراضات کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں