ملتان (وقائع نگار خصوصی) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان فکیلیٹی آف انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اور باقاعدہ طور پر این او سی جاری کر دیا ہے۔ ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق زین کی درخواست پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے فکیلیٹی آف انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لیے چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ایچ ای سی کے چیئرمین کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں جس کے بعد ایچ ای سی نے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔