ملتان (عدنان خان سے) پی سی بی کے آئین 2014 کے تحت ڈیپارٹمنٹس،سروسز آرگنائزیشنز، ریجنز اور ڈسٹرکٹ،زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی کی باضابطہ منظوری دینے کے بعد کرکٹ حلقوں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لہٰذا اب قائداعظم ٹرافی میں 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز حصہ لیں گی اور اگست سے شروع ہونے والے سیزن 2023-24 میں شامل پیٹرنز ٹرافی میں آٹھ ڈیپارٹمنٹس حصہ لیں گے۔ ان ٹورنامنٹس کے علاوہ 2023-24 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں شریک ریجنل اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے لیے گریڈ ٹو کے پچاس اور بیس اوورز کے ٹورنامنٹس بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ کرکٹرز کی بہتری کیلئے ڈیپارٹمنٹل فرسٹ کلاس ، گریڈ 2 قائداعظم ٹرافی ، گریڈ 2 ، ون ڈے ٹی ٹونٹی سمیت دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا جاسکے گا۔ اس سلسلہ میں ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔ دوسری جانب کرکٹ کے معاملات این جی اوز سمیت دیگر کی بجائے کرکٹرز اور آرگنائزر ہی دیکھیں گے۔ کرکٹ حلقوں نے رمیز راجہ کے دور کے سسٹم کو تھرڈ کلاس سسٹم سے تشبیہ دیتے ہوئے پرانے سسٹم 2014 کے بحال کرنے پر اسے خوش آئندہقرار دیا۔ جس سے گراونڈ آباد ہونگیاور کھلاڑیوں کو روزگار کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔
ڈیپارٹمنٹس سروسز آرگنائزیشن ، کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی ، کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر
Jan 10, 2023