ملتان (شاہد حمید بھٹہ ) نشتر میڈیکل کالج وہسپتال انتظامیہ نے انٹر نیشنل اور لوکل ڈونرز کے ساتھ مل کر نشتر ہسپتال ملتان کے 18 آ پریشن تھیٹرز کو ماڈیولر آپریشن تھیٹرز میں تبدیل کرنے کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کو مکمل کر لیا ہے اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے سے نشتر ہسپتال ملتان میں سالانہ 78 ہزار سے زائد آپریشن ہو سکیں گے ۔ اس پراجیکٹ کو نشتر ہسپتال وکالج انتظامیہ نے 2020 میں شروع کیا تھا اور اس کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل ڈونرز سے ایک آپریشن تھیٹر کو 35 لاکھ میں مکمل کرنے کے لئے عطیہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی جس کے لیے نشتر ایلومنائی آف نارتھ امریکہ اور (اپنا) نے دل کھول کر عطیات دیئے جس پر تقریبا سات کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ اس پراجیکٹ میں نیوروسرجری اور آرتھو پیڈک سرجری کے پانچ آ پریشن تھیٹر ز کو جدید آلات سے لیس کیا گیا ہے ۔ نشتر ہسپتالملتان کے تمام 18آ پریشن تھیٹرز کو ڈرٹی کورڈ ایریاز سے مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا ہے ۔آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں مریضوں کے ریکوری ایریاز کو آئی سی یو اور ایچ ڈی یو سے منسلک کیا گیا ہے۔ہر آپریشن تھیٹر میں یو پی ایس سسٹم لگایا گیا ہے۔ اسی طرح آپریشن تھیٹر کمپیکس میں ایک ہی فلور پر سرجن آفسز بنائے گئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد نشتر ہسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے غریب مریضوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی جدید سہولیات ملیں گی ۔