ملتان(سپیشل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سید احسن محبوب بخاری نے 180 کلو گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 22 جون 2021ء کو مقدمہ نمبر 20 درج کیا گیا جس میں ملزمان اللّٰہ ڈتہ اور ثمر حسین کو نامزد کیا گیا۔ ملزم اللّٰہ ڈتہ سے 162 کلو چرس جبکہ ملزم ثمر حسین سے 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔