ملتان‘ رحیم یار خان (وقائع نگار خصوصی‘ بیورو رپورٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد اقبال کا ضلع رحیم یار خان کی نواحی بستی بہرام خان کا دورہ۔سیکرٹری ہیلتھ نے بستی میں گردن توڑ سے ایک ہی خاندان کے11افراد کی وفات پرسوگوار خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیااور بیماری سے فوت ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی۔سیکرٹری ہیلتھ نے محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ بستی میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر حسن خان نے میڈیکل کیمپ میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بعد گفتگو رکرتے ہوئے کہا کہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق جانوروں کے مختلف بیکٹیریا کی بیماری میں مبتلا افرتاد میں موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس پر محکمہ صحت نے ایس او پیز کے مطابق مزید تصدیق کے لئے متاثرہ بستی میں جانوروں، پانی، کھانے سمیت مختلف جگوں کے نمونہ جات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور دیگر اداروں کو روانہ کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجزیاتی رپورٹس میں متوفی افراد کو زہر دینے کے کوئی شواہد نہیں ملے لہذا افواہوں سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوا ر خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن امداد کے لئے اعلیٰ حکام کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔
گردن توڑ بخار سے ہلاکتیں‘ سیکرٹری صحت کا بستی بہرام خان کا دورہ
Jan 10, 2023