حکومت ناکام‘ ڈالر پر قابو نہیں پا سکی: اور نگ زیب خان کھچی

Jan 10, 2023

میلسی ( تحصیل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ جنیوا ڈونرز کانفرنس کے دوران آئی ایم ایف حکام سے سائیڈ لائن ملاقات میں اگر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو جاتے ہیں تو ملک میں مزید 40 فیصد تک مہنگائی بڑھنے کا اندیشہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی ٹی آئی میلسی کے رہنماؤں سے گفتگو میں کیا  انہوں نے کہا کہ حکومت ڈالر پر قابو نہیں پاسکی یہ اسکی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی سپلائی دگنا کرنا ایک قابل تعریف صوبائی اقدام ہے لیکن اصل مسئلہ گندم کی امپورٹ ہے اس معاشی بحران میں حکومت 150 لگڑری گاڑیاں حاصل کرنے کی پلاننگ کر رہی ہے ان رویوں اور مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکن شہر شہرپر امن  احتجاج  جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر عالم گیر خان کھچی ضلعی نائب صدر زبیر خان جوئیہ جاوید اقبال خان جوئیہ سٹی صدر صدف زبیر چوہدری بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں