ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد نے ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم کسان پیکج کو مسترد کر دیا۔ اجلاس میں شریک حاجی جہانگیر‘ جاوید اعوان‘ شیخ عمران‘ رانا محبوب‘ ملک سلیم آرائیں‘ ملک ذوالفقار اعوان‘ پروفیسر اسلم ملک‘ مسعود ربانی‘ نوید اقبال ملک‘ میاں عامر وٹو‘مجیب ہانس‘ ابراہیم دستی‘ رانا اشرف‘ ملک عبدالرحمان رانااسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم وزراء کی کمیٹی میں ملاقاتیں بھی کی 31 اکتوبر کو وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کسان پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔13 روپے فی یونٹ فلیٹ اعلان کیا تھا۔پاور ڈویژن نے کمال چالاکی سے بنیادی یونٹ میں تین روپے 60 پیسے کمی کر کے 13 یونٹ باقی ٹیکس سمیت اور ظالمانہ جنرل سیلز ٹیکس 17.50فیصد شامل کرکے کسانوں کا ریلیف 20فیصد سے کم ہو کر صرف اڑھائی فیصد رہ گیا۔پچھلے چھ ماہ سے حکومت غریب کسانوں کے ساتھ ظلم زیادتی کر رہی ہے۔
کسان اتحاد نے وزیراعظم کسان پیکج کو مسترد کر دیا
Jan 10, 2023