لاہور(کامرس رپورٹر) فرینکفرٹ، جرمنی (این این آئی)دنیائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی سب سے بڑی تجارتی نمائش ہیم ٹیکسٹائل (Heimtextil) آج سے جرمنی کے شہر فر کا نیا ایڈیشن 10 جنوری تا 13 جنوری 2023ء کو فرینکفرٹ میں سال کے سب سے پہلے ایونٹ کے طورپر منعقد کیاجائے گا۔ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے تقریبا تمام ہی اہم ممالک کے نمائش کنندگان شرکت کی بھرپورتیاریوں کے ساتھ فرینکفرٹ پہنچ رہے ہیں۔ ہیم ٹیکسٹائل ہوم اور کانٹریکٹ ٹیکسٹائل کی دنیا کی صفِ اول کی نمائش ہے اورایک بین الاقوامی سطح پر منفرد پلیٹ فارم سے ٹیکسٹائل کے منفرد ڈیزائن میں مصنوعات کی جدت کی عالمی رینج پیش کئے جائیں گے۔ معروف عالمی تجارتی میلے کے طور پر یہ انٹیریئر ڈیزائنرز اور مہمان نوازی کے ماہرین کیلئے مصنوعات کی رینج، اور پائیداری اور صحت مند نیند کے میگا ٹرینڈز پر اپنے فوکس تھیمز کے ساتھ مارکیٹ کی تبدیلیوں کا نقشہ بھی بناتا ہے اور یہ ٹیکسٹائل مواد اور ٹیکسٹائل ڈیزائن کے لئے سب سے اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس بار پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد میں شرکت کرے گی اور 260 پاکستانی نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل 2023 میں شرکت کریں گے۔ ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں اس بار 50 ممالک سے 24,000 سے زیادہ نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔پاکستانی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ہال لیول 10 میں بیڈ لیلن، کچن لیلن اور ٹاولز کے ساتھ شرکت کریگی۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) بھی پاکستان کے سب سے بڑے قومی پویلین کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کریگا۔ پاکستان سے اس سال ڈیکوریٹو فیبرک اور کشنز جیسی نئی مصنوعات کے ساتھ ہیبٹ،آئی بی ایل فرنیچر ہال 6 میں اپنی مصنوعات پیش کریں گے۔ آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہوسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئر مین احسان ملک نے ہیم ٹیکسٹائل کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس نمائش کو ٹیکسٹائل انڈسٹری میں آنے والی نئی تبدیلیوں، ڈیزائن، سٹائل، پائیداری سے متعلق مصنوعات وغیرہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں، ہم اپنی مصنوعات کیلئے ممکنہ سپلائرز کی معلومات بھی یکجاکرتے ہیں۔
پاکستان سے انڈس ویلی سکول کی ذہین طالبات کوہیم ٹیکسٹائل 2023 میں ایک بار پھر موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات میں جدید رجحانات اورمستقبل کے تقاضوں پرپورا اترنے والے میٹریلز کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی یہ باصلاحیت طالبات شرکت کرینگی۔مذکورہ نمائش میں پائیدار ترقیاتی اہداف پیش کئے جائیں گے۔ ٹیکسٹائل سے وابستہ مینوفیکچررزاپنی اپنی مصنوعات کی تشہیرکریں گے اورنئی ٹیکنالوجی پر مشتمل پروڈکٹس بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ہیم ٹیکسٹائل 2023 کے حوالے سے افتتاحی پریس کانفرنس10 جنوری صبح 10.30 بجے سے11.30بجے ہال نمبر 9.0، ٹرینڈ اسپیس، لیکچر ایریا میں منعقد ہوگی۔ ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان سے ٹیکسٹائل کے جوبڑے پلرز شرکت کی تیاریاں کرچکے ہیں ان پاکستانی کمپنیوں میں گل احمدٹیکسٹائل،الکرم ٹیکسٹائل، کوہ نور ٹیکسٹائل، لاکھانی سلک ملز، دین ٹیکسٹائل ملز،لکی ٹیکسٹائل،الکرم ٹاول انڈسٹریز،پرل فیبرکس،لکی امپیکس، ڈبل اے فیبر کس،آدمجی ٹیکسٹائل،عدنان اپیرل،اے ای فیبرکس،عامر انٹرپرائز، عبدالاحد ٹیکسٹائل، ابوبکر علی ٹیکسٹائل،اے ایسک اینڈ سنز ہوم ٹیکسٹائلز،احمدویونگ،افروز ٹیکسٹائل انڈسٹریز،احمدفائن ٹیکسٹائل،البرکہ فیبرکس،اے آئی ٹیکسٹائل،الفلاح ٹیکسٹائل، علی ٹیکسٹائل،الغنی ٹیری ملز،الہادی ٹیکسٹائل،القریش فیبرکس، الرحیم ٹیکسٹائل،الرحمان ایکسپورٹس،الرحمان گلوبل ٹیکس،اے این ٹیکسٹائلز،انورٹیکس انڈسٹریز،ارحم انٹرپرائز،ارشد کارپوریشن،اے آ ایم ٹیکسٹائل،آرزو ٹیکسٹائل ملز،اسد انٹر پرائز، اشر انٹرنیشنل،اشرف ٹیکسٹائل،ایشیا ٹیکس کارپوریشن،باڑی ٹیکسٹائل، عزیز سنز،اعظم ٹیکسٹائلز، ایوب ٹیکسٹائل، آیان ٹیکسٹائل،بی اے ٹیکسٹائل،بیسٹ ایکسپورٹس،بلال ٹیکس، بسم اللہ ٹیکسٹائل،کناریا ٹیکس،کیسٹل انڈسٹریز،چوہدری فیبرکس،چالہ انٹرپرائز،کلاس ٹیکسٹائل، کالونی ٹیکسٹائل، کانٹی نینٹل ہوم ٹیکسٹائلز،کاٹن ایمپائر،کانٹی نینٹل ٹاول، دلال انڈسٹریز،دانیال فیبرکس،داد ایکسپورٹس،ڈیسینٹ ٹیکسٹائل،ڈیلن ٹیکس،ڈھیڈھی برادرز، ڈائمنڈ ایکسپورٹ، ایلیگینٹ انٹرنیشنل،الہی فیبرکس،اسماعیل ٹاولز اینڈ ٹیکسٹائل، ایسا ٹیکس،یوروٹیکس،فیصل مصطفی ٹیکسٹائل،فیصل فیبرکس،فیشن نٹ انڈسٹریز،فیصل اسپننگ ملز،فاطمہ ٹاولز،فاطمہ ویونگ،فضل سردار ٹیکسٹائل،فائن ٹاول،فرینڈزکاٹن،گدون ٹیکسٹائل،جینئیس ٹیکسٹائل،حاجی رفیع الدین ولی الدین،حمزہ ویونگ،ہارون فیبرکس،ایچ اے آر ٹیکسٹائل،ہشام ٹاولز،حسن ٹیکسٹائل،ہلٹن انٹرپرائز،ایچ بی آر ٹیکسٹائل، امپیریل ٹاول،انٹرنیشنل ٹیکسٹائل،اسماعیل فیبرکس،کمال ٹیکسٹائل،کے بی انٹڑپرائز،خورشید ٹیکسٹائل، کے این ٹیری ٹیکس،لبرٹی ملز، محمود ٹیکسٹائل،ماہین ٹیکسٹائل،نوینا انڈسٹریز، ملتان انڈسٹریز،نیلم فیبرکس،نیو زینت ٹیکسٹائل،نشاط چونیاں لمٹیڈ،نشی ٹیکس،نشاط ملز،اورینٹ ٹیکسٹائل، پٹیل ٹاولز،پولانی ٹیکسٹائل،پاپولر فیبرکس،رینبو انڈسٹریز،ساجد ٹیکسٹائل، سفائرٹیکسٹائل،سایا ویونگ،صدیق سنز،سلورفوکس ٹیکسٹائل،ستارہ ٹیکسٹائل،سلور ٹیکسٹائل،ایم یحیی ایم یوسف باڑی ہوم ٹیکسٹائل،یونس ٹیکسٹائل اور دیگر شامل ہیں۔
دنیاکی سب سے بڑی تجارتی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کا آغاز آج ہوگا
Jan 10, 2023