اوپو نے مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیزعوام میں متعارف کروادیں

کراچی (این این آئی)  OPPO نے ٹیکنالوجیکو فروغ دینے کیلئے  ایکسپو سینٹرلاہور میںفیوچر فیسٹ 2023 کے موقع پرمستقبل میں لانچ ہونے والی اپنی اعلیٰ ترین فلیگ شپ پراڈکٹس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کی رونمائی کی۔ فیسٹ میں محفوظ اور تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی، سمارٹ کنیکٹیویٹی جیسی مصنوعات شامل ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد OPPO کی جانب سے مستقبل میں آنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میںعام عوام کی رائے جاننا ہے ۔OPPO عالمی مارکیٹ میں مسلسل ترقی کر رہا ہے جو اسے جدید پریمیم ٹیکنالوجی برانڈ بنا تا ہے۔اس ایونٹ کے ذریعے OPPO نے صارفین کو سمارٹ انٹرٹینمنٹ، سمارٹ پروڈکٹیویٹی، سمارٹ ہیلتھ اور سمارٹ لرننگ میں مزید سہولیات اورجدید ٹیکنالوجی فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن