گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اقرا گائنی ہسپتال اور پرائےوےٹ سکول کھیالی کے اشتراک سے مریضوں کے چیک اپ کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں شوگر بلڈ پریشر موٹاپا معدہ جگر اور دل کے امراض کے فری میڈیکل ٹیسٹ بھی کئے گئے اور فری ادویات بھی مریضوں کو فراہم کی گئیں اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی وائس چیئر پرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل اقرا عزیز اور وائس چیئرمین شکایات سیل ڈائریکٹر سکول ندیم مراد علی سندھو نے کی۔ فری میڈیکل کیمپ میں 100سے زائد مریضوں کافری طبی معائنہ کیاگیا ، اقرا عزیز نے اس عزم کااعادہ کیاکہ عوام کو فری میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا ، میڈیکل کیمپ میں سابق میڈیکل آفیسر سعودیہ اور لاہور ڈاکٹر آمنہ جاوید ڈاکٹر خلیل الرحمن میڈیل سپیشلسٹ آئی پی ایچ لاہور ڈاکٹر مہوش شکور اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر ایم اویس شیخ نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی۔