وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام اکیلے وفاقی حکومت نہیں لا سکتی تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں ، جلد نتائج سامنے آ جائیں گے،خان پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پر چھوڑ گئے تھے ،پی ڈی ایم سیاسی اور نظریاتی اختلاف کے باوجود اکٹھی ہے ، سیاسی استحکام چاہئے وفاقی حکومت اکیلے استحکام نہیں لا سکتی ،سیاسی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنا ہو گی ۔وفاقی وزیر ہوابازی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی مائنس نہیں ہو سکتا، بھٹو صاحب آج تک مائنس نہیں ہو سکے ،آدمی مائنس اپنے کاموں کی وجہ سے ہی ہو سکتا ہے ، سپریم کورٹ میں ریلوے سے متعلق کیس لگ گیا ہے ، چیف جسٹس نے کہا ریلوے لائف لائن ہے ، ریلوے کو بہتر بنانے کیلئے ریاستی تعاون کی ضرورت ہے ۔
کوئی بھی مائنس نہیں ہو سکتا،آدمی مائنس اپنے کاموں کی وجہ سےہو تا ہے: خواجہ سعد رفیق
Jan 10, 2023 | 11:27