اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سےاعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی نے اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد جمع کرائی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے جو حکم دیا ہے. اس پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے .تاہم اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے ۔

خیال رہے کہ قرارداد پر ن لیگ کے چار ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے ممبرز کا ایشو ہے نہ کوئی مذاکرات ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے سے قاصر ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارا ہدف وزیر اعلیٰ تھا اسپیکر نہیں، ابھی معاملہ عدالت میں ہے وزیر اعلیٰ گھبرائے ہوئے ہیں. وزیراعلیٰ کو ہرصورت اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا. یہ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن