9مئی جلا ئو گھیرائو کیس ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں ، اسد عمر اور دیگر کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع 

لاہور( این این آئی)انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے جلائو گھیرائو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان، علمیہ خان، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور دیگر کی ضمانت میں 10فروری تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں نامزد 121 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عظمی خان، علیمہ خان، زین قریشی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان ، شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور پی ٹی آئی کے سابق رہنمااسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔عدالت نے سابق رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...