پیپلزپارٹی48گھنٹوں میں اہم فیصلے کریگی،زرداری اسلام آباد پہنچ گئے 

اسلام آباد(عترت جعفری)پاکستان پیپلزز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کی امریکی سفیر سے ملاقات اور سپریم کورٹ اف پاکستان کی طرف سے پیپلز پارٹی کی مد مقابل ہم سیاسی جماعت کے قائد کی ناہلی کے خاتمہ، ایم کیو  ایم اور آئی پی پی کے ساتھ مسلم لیگ نون کی ایڈجسٹمنٹ کی اطلاع سامنے انے کے بعد سابق صدر اصف علی زرداری بغیر کسی پیشگی پروگرام کے اسلام اباد پہنچ گئے، سابق صدر کے قریبی ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ ان کی اسلام اباد میں کچھ غیر اعلانیہ ملاقاتیں طے ہیں ، جب کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں پیپلز پارٹی نے پنجاب کے پی کے اور بلوچستان کے لیے اپنے امیدواروں کا حتمی  فیصلہ کرنا ہے، سندھ سے  پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے مسلم لیگ  ن  کی ایم کیو ایم کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے بعد اس پارٹی کے لیے مقابلہ سخت ہو جائے گا، زرا  ئع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  سابق صدر کو امریکی سفیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے جس میں ائندہ قومی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اور اس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے  خدشات بتائے تھے،   پی پی پی مخالف  مطلع  واضح  ہونے کے بعد  پارٹی اب حتمی لائن لے گی اور مسلم لیگ ن پر نکتہ چینی  بڑھے گی ، حتمی فیصلے کئے جائیں گے  جس  میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہے، 13 جنوری کو الیکشن کمیشن اف پاکستان نے پارٹی نشانات الاٹ کرنے ہیں اس لیے تمام فیصلے ایندہ 48 گھنٹوں میں کرنا ہوں گے، چیئرمین  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آج  لاہور  جانے  کا بھی امکان ہے ،۔چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور میں اپنے حلقہ این اے 127 میں ایک عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن