ڈالر کی قیمت مستحکم، سونے کے نرخ 300 روپے تولہ بڑھ گئے‘انٹر بنک میں ڈالر 281.50روپے کا ہو گیا 

Jan 10, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 281.50 روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282.34 روپے پر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز یورو کی قدر میں 16پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر 308.84روپے سے بڑھ کر 309روپے ہو گئی جبکہ 61پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 358.59 روپے سے بڑھ کر 359.20روپے پر جا پہنچی۔ دوسری طرف صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے 2لاکھ 16ہزار 400روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85ہزار 528روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2050ڈالر پر جا پہنچا۔

مزیدخبریں