لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے ڈسٹرکٹ ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی مد میں 977خاندانوں میں 2کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ شہداء کے ورثاء کے4 خاندانوں کو آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں 1لاکھ 96ہزار سے زائد کی رقم دی گئی ہے۔کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ گذشتہ سال 2023ء میں لاہور پولیس نے جہیز فنڈ کی مد میں 587خاندانوں میں 3کروڑ 78لاکھ 85ہزارروپے اور گزارہ الاؤنس کی مد میں 756 خاندانوں میں 2کروڑ80 لاکھ 40ہزار روپے کی رقم تقسیم کی ہے۔ لاہور پولیس نے ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مدمیں 1263 خاندانوں میں 6کروڑ86 لاکھ 68 ہزار روپے اور78خاندانوں کے حافظ قرآن بچوں میں 78لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی ہے۔محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچوں کیلئے سکالرشپس اور ملازمتوں کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
لاہورپولیس ‘ 977خاندانوں میں 2کروڑ 62 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم
Jan 10, 2024