پی ایچ ایف کے آفس سیکرٹری راجہ غضنفر علی کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفس سیکرٹری راجہ غضنفر علی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز لاہور میں فاتحہ خوانی منعقد کرائی گئی۔ فاتحہ خوانی میں برگیڈیئررمسرت اللہ خان، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن خالد بشیر، قدیر بشیر انٹرنیشنل، حیدر حسین، تنزیلہ عامر چیمہ، راحت خان، چاند پروین ، محمد یعقوب انٹرنیشنل، علی عباس، سمیت پی ایچ ایف ہیڈکوارٹرز لاہور کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ برگیڈیئررمسرت اللہ خان نے مرحوم راجہ غضنفر علی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے خدمات کا تذکرہ کیا اور مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن