لاہور( کامر س رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر زاہد عتیق چوہدری اور نائب صدر عاشق علی رانا نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مختلف طبقات سے وصول کردہ ٹیکس کے اعدادوشمار سے واضح ہے کہ ایف بی آر کی ساری توجہ تنخواہ دار طبقے اور ود ہولڈنگ ٹیکس پر مرکوز ہے ،ٹیکس کے نظام کو کیٹگریز میں تقسیم کرنے اور منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے۔ اپنے مشترکہ بیا ن میں انہوںنے کہا کہ تمام طبقات جو ٹیکس کی ادائیگی کر رہے ہیں وہ قابل احترام ہیں لیکن اس سارے عمل میں ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکسیشن کے نظام کا ڈھانچہ بوسیدہ ہو چکا ہے جس کی از سر نو تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
ٹیکس نظام کو کیٹگریز میں تقسیم‘ منصفانہ بنانیکی ضرورت ہے:زاہد عتیق
Jan 10, 2024