لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مہنگائی،بے روزگاری، لاقانونیت،کرپشن اور سفارش جیسی لعنت نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ اشیائے خوردو نوش اوراشیاء ضروریہ بلیک میں فروخت ہورہی ہیں۔کسانوں کو کھاد مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے۔ان سب مسائل کا حل صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
کسانوں کو کھاد مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے:عابد صدیقی
Jan 10, 2024