24 گھنٹے میں 5000 ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا : بابر صاحب دین

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے احسن اقدامات کر رہی ہے۔شہریوں کی سہولت کیلئے مچھلی منڈی کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر شہر میں خصوصی صفائی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 5000 ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور کے 9 ٹاؤنز، سبزی منڈی بادامی باغ اور مچھلی منڈی کے اطراف میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ 600 سے زائد ڈمپرز،207 کمپیکٹرز، 75چین آرم رولز دیگر مشینری روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ 10 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز سخت سردی کے موسم میں صفائی سہولیات مہیا کرنے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ باغوں کے شہر لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے اہم شاہراہوں، کمرشل مارکیٹس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی نائٹ آپریشن ٹیموں کی جانب سے مکینیکل واشنگ اور سویپنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن