اقلیتی سماجی کارکنوں کو این اے 127کی انتخابی مہم کا حصہ بنائیں گے:اسلم گل

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،انچارج این اے127انتخابی مہم ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ این اے 127کے ہر کونے کھدرے سے بلاول بھٹو کو ووٹ دلوائیں گے۔پولنگ سٹیشنز کی سطح پر رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے رہے ہیں۔وہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پی پی اقلیتی ونگ سنٹرل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پراسلم گل، عثمان ملک،امجد حسین، چودھری اختر،نرگس خان،سونیا خان،عمران اٹھوال،نسیم سہوترا، خالد گل بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلاول بھٹو کا الیکشن ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑنا ہے،اقلیتی سماجی کارکنوں کو این اے 127کی انتخابی مہم کا حصہ بنائیں گے۔اقلیتی سماجی رہنما ڈاکٹر سلیم مسیح نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے علاقائی سطح پر کام کرنیوالے سرگرم پارٹی و سماجی کارکنوں کو ساتھ رکھا جائے۔کرسچن کیمونٹی سے مضبوط تعلق استوار کرنے کیلئے انکی مذہبی شخصیات کو اعتماد میں لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن