لاہور۔ ( خصوصی نامہ نگار ) ملک کے اسلامی تشخص کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا،قرآن و سنت کا نظام ملک کا مقدر ہے اس نظام کی اشاعت کے لئے سب سے بڑا مرکز دینی مدارس اور علماء کرام ہیں اور دینی مدارس نئی نسل کو دین سے روشناس کرانے اور قرآن وسنت کی تعلیم دینے کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں عوام آنے والے انتخابات ہیں علماء کو منتخب کریں تا کے ملک میں اسلامی نظام بھی نافذ ہو اور دین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا راستہ بھی روکا جاسکے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،جامعہ اشرفیہ کے استاذ الحدیث مولانا محمد یوسف خان،جامعہ اسلامیہ امدادیہ کے مہتمم مفتی محمد طیب،جامعہ محمدیہ کے مہتمم مفتی عبد الحفیظ،مفتی عبدالواحد قریشی،مولانا بلال اشرف،مولانا محمد کاشف اور دیگر نے جامعہ محمدیہ پرانا کاہنہ میں تکمیل بخاری شریف ودستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا محمد امجد خان،مولانا یوسف خان،مفتی عبدالحفیظ،مفتی طیب نے کہاکہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیں گئے اور جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پرامن جدوجہد کررہی ہے اور ہم اس ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ہمارے اکابرین نے آزادی اور جرات کا درس دیا ہے غلامی ہماری تاریخ میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیکولر لابیاں فخاشی عریانی اور بے راہ روی کو فروغ دیکر نوجوان نسل دین کی تعلیمات سے دور کرنے کے لئے کوشش کررہی ہیں لیکن علماء کرام دین مدراس ان کواپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گئے اور ہر محاذپر انکا مقابلہ کریں گئے مولانا محمد امجد خان،مفتی عبد الحفیظ نے کہاکہ ملک میں خوشحالی سودی قرضوں سے نہیں بلکہ اسلامی معاشی نظام کے نفاذ سے آئے گی۔
مدارس کا نئی نسل کو دین سے روشناس کرانے میں اہم کردار ہے : امجد خان
Jan 10, 2024