داعش جنگجوؤں کا شام میں بس پر حملہ، 14 فوجی ہلاک

دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام کے شہر تدمر میں فوجی بس پر داعش نے حملہ کر دیا۔ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق حملے میں چودہ شامی فوجی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد فوجی زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کی بس پر حملہ داعش کے جنگجوؤں نے کیا۔ مرنے والے فوجیوں کی نعشیں اور زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن