نئی دہلی(نیٹ نیوز) ایک بھارتی خاتون نے دبئی میں 140 زبانوں میں گانا گا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی سْشیتا ستیش نے دبئی میں کنسرٹ فار کلائمٹ میں پرفارم کرتے ہوئے اپنی گلوکاری کی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔