پشاور(بیورورپورٹ)کرونا کے نئے ویرینٹ کے خطرات کے باعث باچا خا ن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سپرے شروع کردیاہے۔پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں بیرون ممالک سے آنے والے مریضوںکو خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں آنے و الے مریضوں میں کرونا کی نئے ویرنیٹ کے خطرات کے باعث خصوصی حفاظتی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ڈبگری گارڈن ، کراچی مارکیٹ ، سکندر پورہ ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد ، چارسدہ روڈ ، سمیت دیگر مقامات پرپرائیویٹ ہسپتالوں اورکلینکس کے مریضوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی ماسک کا استعمال کرے ۔ مریضوں کے تیمار داروں کوبھی ہدایات کی ہے کہ وہ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کرے ۔ کراچی کے ہوائی اڈے پر بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں میں کرونا جے این ون ویوینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جانچ کے لیے بھیجے گئے 6 میں سے 2 مسافروں میں کورونا کی نئی قسم رپورٹ ہوئی ہے، مسافر بینکاک اور ابوظہبی سے کراچی پہنچے تھے، دونوں مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت جاری کردی گئی۔