منڈی بہاؤ الدین (نمائندہ نوائے وقت) گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 44 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک غضنفر اور ملک خالد اعوان ساکنان چک نمبر 44 اپنے گھر کے سامنے کھڑے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ پرانی دشمنی بتایا جاتا ہے۔ گوجرہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔