اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے رواں مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 960 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ یکم جولائی سے لے کر 9 جنوری 2023 تک کی مدت میں نئے بانڈز کے اجرا سے سی ڈی این ایس نے 960 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔جاری مالی سال کے دوران ادارے نے مجموعی طور پر 1.6ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں،مالی سال 2022 کے مقابلہ میں ادارے نے 200 ارب روپے کی اضافی بچتیں حاصل کی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے 9 جنوری تک کی مدت میں اسلامی بانڈز کے ذریعے ادارے نے 52 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ سی ڈی این ایس میں اصلاحات کا عمل بتدریج جاری ہے اور نئے اختراعی مصنوعات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ جاری مالی سال کے لئے ادارے نے اسلامی مالیات کے تحت 75 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔