کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ مراد علی شاہ کے رواں سال اثاثے 10کروڑ سے زائد کم ہوئے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 24 کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 470 روپے ہے۔ مراد علی شاہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے تحفے ملے،ان کے اثاثوں میں 51 ایکڑ زمین اور کراچی میں گھر شامل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے پاس کراچی میں 16کروڑ 66 لاکھ کا پلاٹ بھی ہے۔ ایک کروڑ 42 لاکھ روپے کی 2 گاڑیاں بھی ہیں۔ مراد علی شاہ کی اہلیہ کے پاس تحفے کا 100 تولہ سونا بھی ہے۔ مراد علی شاہ کے مختلف اکاؤنٹس میں 21 کروڑ 88 لاکھ 38 ہزار 470 روپے موجود ہیں جبکہ انہوں نے سال 2022ء-23ء میں ایک کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کا انکم ٹیکس ادا کیا۔ دستاویز کے مطابق مراد علی شاہ نے سال 2022ء-23ء میں 80 لاکھ 45 ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔