الیکشن سروے سے نہیں روکا، سرکاری وکیل، ہائیکورٹ نے میڈیا کی درخواستیں نمٹا دیں

Jan 10, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عام انتخابات کے دوران میڈیا کو الیکشن سروے سے روکنے کے خلاف درخواستیں الیکشن کمشن کے وکیل کے جواب کی روشنی میں نمٹا دیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمشن نے پابندی کا نوٹیفکیش صرف الیکشن ڈے کے حوالے سے جاری کیا۔ الیکشن ڈے سے پہلے میڈیا سروے اور پروگرامز کر سکتا ہے، الیکشن ڈے پر بھی میڈیا انتخابی عمل کی کوریج کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں