لاہور(نیٹ نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کی اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبر 50، 50 بڑھادیئے۔ ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق 2024-2026 سیشن سے مطالعہ پاکستان اوراسلامیات کے نمبر 100 ،100 ہوجائیں گے۔ اسلامیات کا پرچہ نویں اور مطالعہ پاکستان کا دسویں جماعت میں لیا جائیگا۔