عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے، جاوید لطیف

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے۔   لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 9 مئی سے پہلے بانی پی ٹی آئی نے جو کیا، وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے جیل سے بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیں، کیا الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 4 سال میں کونسا کام کیا، جو سہولت کاری آج بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانے کی عالمی سازش میں مہرے کام آئے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ صدارتی ریفرنس کے فیصلے سے ذوالفقار بھٹو واپس نہیں آسکتے، لیکن ریفرنس سے ایسی مثال قائم کر سکتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کہاجاتا ہے، ہم لوگوں نے سپریم کورٹ پرحملہ کیا تھا، دو چار شیشے ٹوٹنے کو حملہ کہتے ہیں تو اس پر مقدمہ اور سزا بھی ہوئی۔ جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کی دیوار پرکپڑے لٹکے، کسی نیتوہین عدالت کا مقدمہ کیا؟ اداروں کو دھمکانے والے پر آج تک کیا کسی نے بات کی، کیا قطری خط کی طرح سائفر کیس کو اچھالا گیا؟۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...