نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر قوم عدلیہ کو خراج تحسین پیش کر رہی: عارف سندھلیہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی امیدوار این اے 115 و امیدوار پی پی 141 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے قائد میاں میاں نواز شریف تاحیات نااہلی کے خاتمہ کے فیصلے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس فیصلے سے ایک طرف بہت بڑی ناانصافی کا خاتمہ ہوا ہے تو دوسری طرف پارلیمان کی بالادستی تسلیم ہوئی ہے۔ میاں نواز شریف کی اہلیت واضح ہونے پر پوری قوم خوش ہے اور اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے۔ نواز شریف  اقتدار میں آکر عوام کو مسائل کے چنگل سے نجات دلوائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن