پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحاد گروپ اور اقبالین گروپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،اتحاد گروپ کے میاں ثناء اللہ بھٹی جبکہ اقبالین گروپ کے چوہدری وقار احمد بھٹی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے رائے صدام حسین اور عابد جاویدکیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔دوسری طرف قادری گروپ کے شیخ مظاہر حسن قادری ،محمد افضل کھوکھر، رضوان حیدر گجر نے اقبالین گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔