حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ارشاد کی ہدایات پر حافظ آباد میں محکمہ ایری گیشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نہروں اورراجباہوں کی بھل صفائی کاکام شروع کر دیا گیا۔بھل صفائی کے ان اقدامات سے نہری پانی ٹیل تک کے زمینداروں تک باآسانی پہنچ سکے گا، جس سے زرعی شعبے میں ترقی اور کسانوں کی خوشحالی ممکن ہو سکے گی ۔ایکسئین حافظ آبا د ڈویژن مظفر خاں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہیوی مشینری اور بیلداروں کی بدولت مہدی حسن راجباہ کی بھل صفائی کاکام شروع کیا گیا ہے۔ اس راجباہ کی کل لمبائی تقریبا 12کلومیٹر ہے۔