گوجرانوالہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں:کنور دلشاد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور دلشاد نے کہاہے کہ گوجرانوالہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور ہمیں سینٹرل ایشیا مارکیٹوں کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ سینٹرل ایشیا میں ہماری مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون،ڈائریکٹر عثمان نواز باجوہ،نائب صدر چیمبر عادل ندیم،حبیب اللہ چوہدری ،خواجہ فائق کلیم،عمر محمود،فرحان میر،شارق کلیم،رواحہ بٹ،روحان اشرف،واجد علی نقوی، شان بیگ و دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ صنعتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،گوجرانوالہ بزنس سینٹر کی کارکردگی سے اپیکس کمیٹی،وفاق اور حکومت پنجاب کو آپکی کارکردگی بارے آگاہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن