وفاقی دیہی علاقہ کی پس ماندگی بڑی ناانصافی ہے، میاں اسلم

Jan 10, 2024

اسلام آباد (خبر نگار)جماعت اسلامی کے اسلام آباد این اے 46 سے امیدوار میاں اسلم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دیہی علاقہ بھی وفاقی دارالحکومت کا حصہ ہے لیکن اسلام آباد کے دیہی علاقہ کی پس ماندگی ایک بڑی ناانصافی ہے۔ میرا منشور ہے کہ اسلام آباد کا دیہی علاقہ بھی اسلام آباد جیسا خوبصورت اور ترقی یافتہ نظر آئے۔ اس لیے انتخابی مہم میں میرا سلوگن "جدید ترقی یافتہ اسلام آباد ہوگا"۔گذشتہ روز منگل کی صبح سیکٹر بی 17 میں میاں اسلم کی زیر صدارت خواتین رہنماں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خواتین الیکشن مہم پلان کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق خواتین ورکرز کے وفود شہر اور دیہات کی ہرگلی میں میاں اسلم کا انتخابی منشور تقسیم کریں گے۔ جس کے لیے خواتین کے وفود تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں خواتین کی ضلعی سربراہ نصرت ناہید طاہر، معراج بانو، قدسیہ ناموس، نبیلہ وہاب، اور یوتھ ونگ کی سربراہ وجیہہ سلطان نے اس عزم کا اظہار کیا  کہ اسلام آباد کے گھر گھر میں ترازو کا پیغام پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں