اسلام آباد (وقائع نگار)جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی کے مہتمم شیخ الحدیث والتفسیر علامہ پیر سید حسین الدین شاہ نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کی ترویج کیلئے کلیدی کردارادا کر رہے ،پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اور ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، اہل سنت درود والے ہیں بارود والے نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ کے تین روزہ 27 ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی مجددی نے کی،عرس سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ ، حضور غوث الاعظم حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی اور غوث زمان اعلحضرت خواجہ میاں نظام الدین کیانوی تاجدار کیاں شریف کی یاد میں منایا جاتا ہے۔عرس تقریبات میں پیر میاں مفتی محمد خبیب نقشبندی نظامی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیاں شریف ، چوہدری محمد یاسین، مولانا ابوالفضل الحاج عبدالغنی نقشبندی ، علامہ مفتی ضمیر احمد ساجد ، علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی، علامہ پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی ، راجہ ہارون سکندر، علامہ پیر سید عبداللہ شاہ الحسینی، قاری علی اکبر نعیمی، پیر سید وسیم ممتاز شاہ کاظمی، مفتی محمد بابر ضیائی، مولانا مفتی ذیشان حسین رضوی، علامہ قاری عبدالرحیم چشتی، مولانا مفتی عبدالرزاق ضیائی، مولانا قاری محمد فیصل حیدری، مولانا قاری گلزار احمد مدنی، علامہ ہارون عباس ضیائی، خطیب کوہسار علامہ پیر قاری عبدالرحمن سیالوی نیو مری، مولانا حافظ نور خان سیالوی، ڈاکٹر شہباز علی عباسی، مولانا حافظ محمد نذیر کھوکھر، مولانا مفتی محمد اسلم ضیائی، مولانا یاسر سیالوی، مولانا اسامہ نذیر چشتی، مولانا حافظ محمد اکرم چشتی، مولانا املاک حسین مہروی، مولانا قمر الزمان جوہڑوی، مولانا عمران مالک، مولانا محمد ہارون قریشی، مولانا ہمراز ستی، مولانا مفتی حافظ محمد صدیق ضیائی، مولانا حبیب الرحمن، صاحبزادہ قاری محمد زاہد جیلانی، مولانا سفیر احمد چشتی، قاری تصدق حسین نقشبندی، علامہ سید فیض الدین شاہ کاظمی، حافظ عمر دراز عطاری، صاحبزادہ حافظ سماک رضا عطاری، شہزاد عرفان، مولانا حافظ محمد منشاء ستی عبیدی، مفتی محمد کاشف رضا قادری عطاری، مفتی عتیق الرحمن ستی سیالوی، حافظ محمد محسن ضیائی، مولانا رائیل احمد ستی، صاحبزادہ امتیاز احمد مہروی، قاری احمد نواز قادری، حافظ انعام الحق اعوان، ہمایوں جمیل قریشی عبیدی، قاری علی عثمان ہجویری، قاری محمد اشفاق قریشی ہاشمی، محمد یاسر قادری، حافظ ندیم احمد قادری، قاری خلیق زمان نقشبندی، عباس علی اشرف عبیدی، عمر جلیل ستی ودیگر نے شرکت کی، علامہ پیر سید حسین الدین شاہ ، پیر میاں مفتی محمد خبیب نظامی نے صاحبزادہ حافظ محمد نعمان کو جبہ پہنایا اور دستار بندی کی۔