ہم  چہرے نہیں ، نظام بدلنے کے نعرے کیساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں،ندیم راجہ

Jan 10, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے 56 ندیم راجہ ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 راولپنڈی غلام علی خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اللہ کی مدد و نصرت ،حضورؐکے نعلین پاک کے تصدق اور عوام کے تعاون سے کامیاب ہو کر اسمبلی میں عوام کی حقیقی آواز پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی تبدیلی کے لیے چہرے نہیں ، نظام بدلنے کے نعرے کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں،  وہ گزشتہ روز پی پی 16کے علاقے بنگش کالونی میں اہلیان حلقہ معززین  علاقہ پروفیسر ڈاکٹر سیف الرحمن عباسی ،شکیل لودھی ، جمیل لودھی ، اظہر لودھی ، نعمان ملک ، راجہ طیب ، جاوید چوہدری، ندیم عباسی  اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر شہر کے۔ بنیادی مسائل صحت ، تعلیم ، گیس ، پانی ، بجلی کی لٹکتی  تاروں کی درستگی اور صفائی کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔

مزیدخبریں