780 لیٹر غیرمعیاری زرعی ادویات ضبط

 راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی ہدایات پر محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات کے مکروہ دھندے میں ملوث افرادکے خلاف صوبہ بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(پی پی)ذوالفقار علی غوری کی سربراہی میں ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ریگل کراپ سائنسز  کے سٹور پر چھاپہ مارا اور27 لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی 780 لٹر غیرمعیاری زرعی ادویات ضبط کرکے حوالہ پولیس کی گئیں اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف  ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن